ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت خسرہ مہم کی ضلعی میٹنگ

پیر 16 جولائی 2018 23:50

چنیوٹ ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت خسرہ مہم کی ضلعی میٹنگ ہوئی جس میں ضلع بھر سے محکمہ صحت، ایجوکیشن ،سوشل ویلفیئر اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد ملک نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خسرہ مہم 15اکتوبر 27 اکتوبر تک ہو گی ، اس مہم میں ضلع بھر کے 6ماہ سے 7سال تک کے 221700 بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے،مہم میں 148ٹیمیں ضلع بھر کی مقرر کردہ جگہوں پر بیٹھ کر ٹیکے لگائیں گی ،ٹیموں کے ساتھ اسسٹنٹ اور موبلائزر لوگوں کو آگاہ کریں گے ، ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے تمام افسران کو ہدایت کی وہ خسرہ مہم کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دیں ،محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر خسرہ کے مرض اور اس سے بچاو، احتیاطی ترابیر اور علاج کے حوالے سے آگاہی دیں ، بعد ازاں محکمہ صحت کی ماہانہ ریویو میٹنگ زیر صدارت ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری منعقد ہوئی ،میٹنگ میںمحکمہ صحت کے ضلعی و تحصیل افسران نے شرکت کی ، میٹنگ میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی جن میں ای پی آئی کے ٹیکے ، ماں اور بچے کی صحت ، ہسپتالوں کی کارکردگی ، افسران کے وزٹ ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، مریضوںکو دیے گئے وقت ۔

(جاری ہے)

چیک اپ اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا ، جبکہ ایل ایچ ویز کی کارکردگی ، ایمبولنس سروس کے بہتر استعمال اور بچوں کے ٹیکوں کی بہتر سپرویژن اور روزانہ کام کی جانچ پڑتال کے حوالے سے تفصیلی جائز لیا گیا ، ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے میٹنگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب سب سے اہم ہے جو اچھا کرے اسے جزا اور جو نہ کرے اسے سزا ضرور ملنی چاہیے ، تمام افسران اپنے کام میں بہتری لائیں ، جو لیڈی ہیلتھ ورکر یا ویکسینیٹراپنے علاقے میں کام ٹھیک نہیں کر رہا اسے وہاں سے ٹرانسفر کر دیں ، انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام مراکز صحت پر جراثیم کش ، مکھی مچھر مار سپرے مستقل بنیادوں پر کروائیں تاکہ مریضوں کو پریشانی نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں