25جولائی کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا، مقررین

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:16

چنیوٹ۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) 25جولائی کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا‘ ضلع چنیوٹ پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے، عوام تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروائے‘ منتخب ہونے کے بعد چنیوٹ ضلع کو پنجاب کا مثالی ضلع بنا دیں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 100سید عنایت علی شاہ ، صوبائی امیدوار پی پی94سید کلیم علی امیر شاہ،معروف قانون دان خاور محمود ایڈووکیٹ سپریم کورٹ رہنما پیپلز پارٹی اور دیگر مقررین نے معظم شاہ کے مقامی میرج ہال میں معنقد انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر امیدوار حلقہ این ای100سید عنایت علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ماضی آپ کے سامنے ہے ہم نے ہمیشہ چنیوٹ کے عوام کیلئے کام کیا ہے ، اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی سید کلیم علی امیر شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چنیوٹ کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے عوام 25جولائی کوتیر کے نشان کو یادرکھیں۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں