غربت کے خاتمہ کیلئے ایجوکیشن سسٹم میں بہتری لانا ضروری ہے،ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:03

چنیوٹ ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) غربت کے خاتمہ کیلئے ایجوکیشن سسٹم میں بہتری لانا ضروری ہے ،دنیا کی آبادی جس تیزی کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے تو شاید آنے والے وقت میں شعبہ تعلیم میں فوڈ سیکیورٹی سب سے اہم سبجیکٹ ہو کیونکہ ہماری خوراک کی ضروریات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ ہم اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے تاکہ ہمارے جو بچے ہیں انہیں جس غذا کی ضرورت ہے ہم وہ انکو فراہم کریں،ہمارے ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ سوئے اور آگے آنے والی نسلوں کے لیے ایسے اقدامات کریں کہ انکو کبھی بھی غزائی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے خوارک کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ چنیوٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں خوارک کے عالی دن کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت کے فرائض ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے انجام دیے ، سیمینار میں اے ڈی سی (جنرل)اعتزاز اسلم مارتھ ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالماجد ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مس فرخ رضوان، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ملٹن ممتاز ، سی او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز و پرنسپل اسلامیہ کالج محمد لقمان عالم وینس ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری شاہد حسین ، انچارج فوڈ اتھارٹی چنیوٹ مس سحروش کے علاوہ محکمہ ہیلتھ ، سول سوسائٹی کے افراد ، اساتذہ کرام ، طلباء و دیگر نے شرکت کی ،، سیمینار سے ڈاکٹر عرفان قادر(چائلڈ سپیشلسٹ )، چوہدری شاہد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، ڈاکٹر ملٹن ممتاز ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے علاوہ دیگر نے بھی خوارک کے عالمی دن کے حوالے سے مختلف معاملات کی آگاہی کے سلسلہ میں بھی خطاب کیا ، آخر میں آگاہی واک کابھی اہتمام کیا گیا ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں