چنیوٹ، قرب الٰہی کیلئے اس بابرکت اور مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنی چاہیں، خطیب مولانا نعیم الدین

منگل 21 مئی 2019 17:37

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) رمضان المبارک کا مہینہ بڑی برکت و عظمت والا ہے اس بابرکت اور مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنی چاہیں تاکہ اللہ کا قرب حاصل ہو سکے، ان خیالات کااظہار جامعہ مسجد کھوکھرانوالی کے خطیب مولانا نعیم الدین کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کیا جائے اس ماہ مقدس میں کھلے عام کھانے پینے سے پرہیز کیا جائے اور ہر وقت توبہ استغفار کرنی چاہیے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ماہ مقدس میں مستحقین کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا چاہیے اپنے اردگرد مستحقین کی ہر وقت امداد کرنی چاہیے حقو ق اللہ اور حقو ق العباد کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ اللہ کا قرب حاصل ہو سکے

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں