چنیوٹ، 40 سالہ شخص پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

پیر 16 ستمبر 2019 22:06

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) چنیوٹ کے نواحی علاقہ عنایت پور بھٹیاں میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں نامعلوم ملزمان نے 40 سالہ شخص پر پٹرول چھڑک کر اسے مبینہ طور پر آگ لگادی، آگ لگنے سے 40 سالہ محمد کامران بری طرح جھلس گیا جسے ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بھوانہ منتقل کردیا ہے جہاں متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ شخص کے جسم کا 80 فیصد حصہ شدید متاثر ہوا ہے ، تاہم مریضکے لواحقین نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں