ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا بیسک ہیلتھ یونٹ رجوعہ سادات کا دورہ

منگل 10 دسمبر 2019 18:30

چنیوٹ۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا بیسک ہیلتھ یونٹ رجوعہ سادات کا دورہ ،عملہ کی حاضری سمیت انتظامات و سہولیات اور پولیوورکرز کی ٹریننگ کے عمل کا جائزہ ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے بیسک ہیلتھ یونٹ رجوعہ سادات کا سرپرائز وزٹ کیا ، انہوں نے وہاں عملہ کی حاضری ، صفائی کی صورتحال و دیگر سہولیات کو چیک کیا ، انہوں نے ادویات کے سٹور روم میں ادویات کے سٹاک کو چیک کیا اور ڈسپنسری میں مریضوں کو دی جانے والی ادویات کو چیک کیا ، انہوں نے وہاں موجود مریضوں سے انکے علاج کے حوالے سے بھی دریافت کیا کہ انہیں تمام ادویات مرکز صحت سے دستیاب ہو رہی ہیں یا انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا تو نہیں کرنا پڑتا ، ڈپٹی کمشنر نے وہاں پولیو مہم کے سلسلہ میں جاری پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کے عمل کا معائنہ کیا ،اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہیلتھ تحصیل چنیوٹ ڈاکٹر امیر علی نے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کو بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے ٹریننگ لینے والے پولیو ورکز سے پولیو مہم کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے جس کے جوابات پر انہوںنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں تمام ورکرز پوری دیانتداری سے کام کریں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں