منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے،ڈی پی او سید حسنین حیدر

منگل 10 دسمبر 2019 18:30

چنیوٹ۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے اپنے دفتر میں سٹی سرکل کے افسران سے کرائم میٹنگ کے دوران کہا ہے کہ منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے،زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے ۔

میٹنگ میں ڈی ایس پی سٹی ، ایس ایچ او تھانہ سٹی ، ایس ایچ او تھانہ صدر ، ایس ایچ اوتھانہ رجوعہ اور تفتیشی افسرا ن نے شرکت کی ۔ دوران میٹنگ ہر تھانہ کے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کارکردگی چیک کی گئی ۔ڈی پی او نے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنایا جائے اور زیرتفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کیا جائے۔ لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت ،بلاتفریق اور بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے اور بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور دیگر معاشرتی ناسوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کی جائیں۔ فرائض میں غفلت کا مظاہر ہ کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں