چنیوٹ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری، 17ملزمان گرفتار

ہفتہ 30 مئی 2020 19:35

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ سید حسنین حیدر کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،جواریوں سمیت ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر17ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کیمطابق مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈائون میں 10مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں منشیات فروشوں،جواریوں ،کوگرفتارکرلیا۔2منشیات فروشوں عبدالغفور،اعجاز سے 47لیٹر شراب برآمدکرلی گئی۔سنوکر کے ذریعے جواء کھیلتے ہوئے 4ملزمان عرفان،جواد،صابر،ثقلین کو گرفتارکرلیاگیا۔ناجائز اسلحہ پسٹل برآمد ہونے پر ملزم حق نواز کو گرفتارکرلیاگیا۔کارروائیاں تھانہ سٹی،تھانہ چناب نگر،لنگرانہ کے علاقوں میں کی گئیں۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے ۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں