چنیوٹ،ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری سات منشیا ت فروش ملزمان گرفتار

منگل 10 نومبر 2020 19:21

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں ریڈ کر کے سات منشیا ت فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ منشیات فرو ش ملزمان کے قبضہ سے دو کلو سے زائد چرس اور 150 لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔ گرفتار ملزمان میں محمد علی ، شریف ، آصف ، اسیر ، فیصل، مظہر اور اکرم شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر وسیم سجاد، اے ایس آئی اعجاز اصغر ، اے ایس آئی محمد اسلم اور اے ایس آئی حسن رضا نے منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ صدر ، تھانہ بھوآنہ اور تھانہ لنگرآنہ میں مقدمات درج ہو چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے تاہم منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے ۔ آپ کے علاقہ میں منشیات فروشی کی صورت میں پولیس کو 15 یا ہیلپ لائن نمبر 0340-1515000 پر فوری اطلاع دیں ۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں