چنیوٹ،تیز رفتار ہائی ایس دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، چودہ افراد شدید زخمی

پیر 15 فروری 2021 20:32

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2021ء) تیز رفتار ہائی ایس دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں ویگن میں سوار چودہ افراد شدید زخمی ہو گئے دو کی حالت نازک تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ مدینہ شوگر ملز کے قریب ہائی ایس ویگن فیصل آباد سے مسافروں کو لیکر چنیوٹ کی طرف آ رہی تھی کہ مدینہ شوگر ملز کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ویگن تیزرفتار ی کے باعث بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ویگن مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے نتیجہ میں عذرا بی بی، طارق محمود، صنان،حسام، ندال حسن سمیت چودہ افراد شدید زخمی ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں نے حادثے کے دوران ویگن میں پھنسے ہوئے ڈرائیوزبیر کو بڑی مشکل سے باہر نکالا جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں