چنیوٹ، پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے سرکاری گاڑیوں کی رینوویشن،مرمت کا کام جاری

منگل 30 نومبر 2021 19:30

چنیوٹ۔30نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 30 نومبر2021ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)بلال افتخار کی ہدایت پر پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے سرکاری گاڑیوں کی رینوویشن،مرمت کا کام جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)بلال افتخارنے پولیس لائن چنیوٹ میں تھانہ جات،ٹریفک پولیس کی سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی۔

اس موقع پر ایم ٹی او اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی پی او نے گاڑیوں کے رینوویشن و مرمتی کام کا جائزہ لیااور متعلقہ افسران،ڈرائیوروں کو ہدایات دیں۔ڈی پی او نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ سرکاری گاڑیوں کی دیکھ بھال کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او نے ایم ٹی او کو ایس او پیز کے مطابق سرکاری گاڑیوں کی مینٹیننس بروقت کروانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ سرکاری گاڑیوں کی ریوالونگ لائٹس،ٹائرز سمیت تمام ضروری چیزوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او نے فیلڈ افسران کو ہدایات دیں کہ سرکاری گاڑیوں کی دیکھ بھال کا خود جائزہ لیکر انکی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ سرکاری گاڑیوں کی حفاظت،مینٹیننس میں کسی قسم کی کوتاہی کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں