چنیوٹ،ملوت کے کھیل کے ملوث سہولتار پتنگ اور ڈور بھیجنے والا گرفتار

ملزم کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی گئی

بدھ 27 مارچ 2024 23:11

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ملوت کے کھیل کے ملوث سہولتار پتنگ اور ڈور بھیجنے والا مجرم تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ گڑھا سے گرفتار ،ملزم کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق بشیر احمد ASIتھانہ سٹی پویس چنیوٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محلہ گڑھا گلی سلیم پہلوان والی سے ملزم مجاہد ولد محمد عباس قوم شیخ کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے 20عدد پتنگ ،5عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں پولیس نے برآمد شدہ سامان جرم اپنے قبضہ میں لیکر ملزم کے خلاف پتنگ فلائینگ آرڈینس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اس موقع پر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی یہ غیر قانونی دھندہ کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی جس سے کسی کا جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں