شہری ڈینگی کو شکست دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ و ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں، الطاف حسین انصاری

منگل 30 اپریل 2024 19:37

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو الطاف حسین انصاری نے کہا کہ شہری موجودہ سیزن میں بھی ڈینگی کو شکست دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں اور ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع کا صفایا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد خلیل، سی او ایجوکیشن رضیہ سلطانہ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو الطاف حسین انصاری نے کہا کہ تمام محکمے انسداد ڈینگی اقدامات کو نتیجہ خیز بنائیں، سرویلنس سرگرمیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کریں اور حقائق پر مبنی اکٹیوٹیز کریں، غفلت برنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کو مزید تیز کیا جائے، اینٹی ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں سرویلنس پر مامور نظر آنی چاہئیں، اس ضمن میں کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ موسمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث ڈینگی اب گھروں میں پناہ لے رہا ہے لہذا ان ڈور سرویلنس کو تیز کریں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کا سبق باربار ذہن نشین کرایا جائے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں