آزادکشمیر میں معاشی ترقی ، تعلیم و صحت ، میرٹ کی بالادستی ، گڈ گورننس کیلئے مو جودہ حکومت نے عملی اقدامات کئے ہیں ،ْبیرسٹر افتخار گیلانی

میرٹ پر نوجوانوں کو انکے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے موجودہ حکومت کاوشیں کر رہی ہے، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ،ْوزیر تعلیم آزاد کشمیر

بدھ 28 مارچ 2018 15:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں معاشی ترقی ، میعاری تعلیم و صحت ، میرٹ کی بالادستی ، گڈ گورننس کیلئے موجودہ حکومت نے عملی اقدامات اٹھا کر دکھائے ہیں آزادکشمیر کے عوام کی معیشت بہتر بنانے کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ہر فرد کو سرکاری نوکری نہیں مل سکتی سرکاری نوکریوں پر انحصار کے بجائے روزگار کیلئے متبادل کی جانب توجہ دینی ہے ہمیں ریاست بھر میں ایسی انڈسٹریز کو فروغ دینا ہو گا جس سے عوام کو روزگار مل سکے آزادکشمیر کے نوجوان با صلاحیت اور محنتی ہیں انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے موجودہ حکومت حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اداروں ، کارپوریشنز ، حکومتی محکموں کی آمد ن میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے خرچ کی جا سکے جو محکمے عوام کو سہولیات پہنچانے میں ناکام ہو رہے ہیں ان کی تنظیم نو کی جائے گی آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں عملی کام کر کے دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پڑھے لکھے نوجوان بیروزگاری جیسی لعنت کا سامنا کر رہے ہیں موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات میرٹ پر ہونے کیوجہ سے عوام تک اسکے ثمرات بھی پہنچیں گے سیاسی مداخلت اور تفریق کے بغیر میرٹ پر نوجوانوں کو انکے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے موجودہ حکومت کاوشیں کر رہی ہے آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں