چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم

لینڈ سلائڈنگ سے قومی شاہرائیں بند،سرکاری ملازمین کو ڈیوٹیوں پر پہنچنے کیلئے مشکلات کا سامنا

اتوار 14 اپریل 2024 18:45

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) وادی چترال میں گزشتہ تین روز سے شدید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بغیر وقفہ کے جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائڈنگ ہونے سے چترال پشاور روڈ۔اپر چترال اور گرم چشمہ روڈ کیلاش ویلی روڈ سمیت مختلف ویلیز جانے والی سڑکیں بند ہیں۔چترال اپر اور لوئیر میں لینڈ سلائڈنگ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

مکانات منہدم ہونے سے چار قیمتی جانیں چلی گئی ہیں اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو DHQہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے۔سڑکیں بند ہونے سے عید کی چھٹیاں گزار کر واپس ڈیوٹیوں پر جانے والے سرکاری ملازمین شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔چترال انتظامیہ سڑکین کھولنے کے لئے ہیوی مشنری مہیا کرنے کے باوجود موسم بہ دستور خراب ہونے کے باعث بحالی اپریشن متاثر ہو رہی ہے ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں