فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں

اشیا خوردونوش، گھریلو استعمال کے برقی آلات، کپڑا، ٹائر، آٹو پارٹس اور غیر ملکی جدید اسلحہ شامل، 42 میٹرک ٹن کی ممنوعہ اشیا بشمول سیگریٹ، پان، چھالیا اور غیرملکی ادویات ضبط کر کے متعلقہ اداروں کے زیر نگرانی نظرآتش

منگل 16 اپریل 2024 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) چترال، دیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزء اور سوات میں منشیات، کرنسی اور غیر ملکی اشیا کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں اہم اقدامات کے ذریعے بڑی سطح پر کامیاب کاروائیاں کی گئیں۔ ان میں اشیا خوردونوش، گھریلو استعمال کے برقی آلات، کپڑا، ٹائر، آٹو پارٹس اور غیر ملکی جدید اسلحہ شامل ہے۔

اس کے ساتھ 42 میٹرک ٹن کی ممنوعہ اشیا بشمول سیگریٹ، پان، چھالیا اور غیرملکی ادویات ضبط کر کے متعلقہ اداروں کے زیر نگرانی نظرآتش کی گئیں۔

(جاری ہے)

ایف سی نارتھ خیبرپختونخواہ نے افغانستان غیرقانونی سمگل ہونے والا چھ کلوگرام سونا اور بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی بھی ضبط کی۔ انسداد منشیات کی کاروائیوں میں 5100 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات برآمد کر کے قانونی کارواء کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کی گء۔ ان تمام کاروائیوں میں 104 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارواء کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ سرگرم عمل ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں