ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار کا دورہ

منگل 9 اپریل 2024 07:30

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک اور بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ چترال بازار میں واقع بیکریز،جرنل سٹورز, فاسٹ فوڈ سٹالز اور ٹیلر شاپس کے معائنے کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی، سرکاری نرخنامے اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور گرانفروشی,سرکاری نرخنامے کی عدم موجودگی میں ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں