آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے

جمعہ 19 اپریل 2024 22:56

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان (AKAH,P) کے ریجنل آفس چترال میں آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان چترال ولی محمد خان نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کیے ، یہ خیمے چترال جیسے شدید موسمی حالات والے علاقوں کو مدنظر رکھ کر تیار کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی سی چترال لوئرمحمد عمران خان یوسفزئی، اے سی چترال ڈاکٹرمحمد عاطف جالب، صدر نامدار ریجنل کونسل لوئر چترال ظفر الدین، صدر پریس کلب چترال ظہیر الدین، آنریری ڈائریکٹرAKAH,P محمد افضل اور آر پی ایم ولی محمد اور اسٹاف نے شرکت کی۔

اپنی بریفنگ کے دوران آر پی ایم ولی محمد نے ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے ادارے کی تیاریوں سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں موسم کی خرابی کے ساتھ ہی فوری طور پر ریجنل آفس میں موجود رایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال کردیا گیا جہاں پر اسٹاف چترال کے تمام علاقوں کے حالات کے بارے میں 24 گھنٹے معلومات کا حصول یقینی بناتے ہیں اور انہی معلومات کے حساب سے متاثرین کے ساتھ مدد کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دفعہ بھی ایمرجنسی اپریشن سنٹر فوری طور پر فعال کردیا گیا جس میں معلومات کے حصول اور ذمہ دار اداروں سے وہ معلومات شیئر کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ لوئر چترال کے تقریبا 62 مختلف مقامات پر ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے AKAH,P کے اسٹاک پائل ز موجود ہیں جہاں 1200 سے زائد ٹینٹ اور دوسری بنیادی ضروریات کی چیزیں موجود ہیں اور یہ اسٹاک لوئر چترال کے شاہ سلیم گبور سے لے کر ارندو اور اپر چترال کے بروغل جیسے علاقوں کے ساتھ ساتھ بونی اور چترال ٹاؤن جیسے علاقوں میں بھی مشکلات کے دوران علاقے کے عوام کے لئے دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ AKAH,P چترال میں ایمرجنسی ڈکلیئر ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ کو حسب روایت آج ٹینٹ حوالے کررہا ہے جومذکورہ اسٹاک کے علاوہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں