چترال،تورکہو کھوت کے گرمائی چراگاہ میں چیتے کا حملہ، درجن سے زیادہ مویشیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا

بدھ 8 اگست 2018 23:12

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) چترال سے تقریبا ڈھائی سو کلومیٹر دور تورکہو کھوت کے گرمائی چراگاہ میں چیتے نے حملہ کرکے درجن سے زیادہ مویشیوں کو ہلاک جبکہ دو درجن سے زیادہ حیوانات کو زخمی کردیا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق حملہ رات کے وقت چیتے نے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد علاقے میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ ہلاک شدہ جانوروں میں گائے، بیل، بچھڑے اور چھوٹے جانور بتائے جارہے ہیں ۔ علاقے کے عوام نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ سے نقصانات کے ازالہ کے ساتھ مذید نقصانات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں