بونی پل سے بونی ریسٹ ہائوس روڈ کی توسیع کے منصوبے پر تعمیراتی کام تیزکرنے کی ہدایت

بدھ 26 اگست 2020 23:45

چترال۔26اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2020ء) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اپر چترال محمد ریاض خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بونی پل سے بونی ریسٹ ہائوس روڈ کی توسیع کے منصوبے پر تعمیراتی کام کے رفتار کو مزید تیز کر کے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔اسی طرح مین بازار میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے ،بازار میں سولر لائٹس کو ٹھیک کرنے اور بازار میں کارپارکنگ کے قیام کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اُٹھائیں ۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انھوںنے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود خان کی خصوصی ہدایت پرایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اجلاس میں مفاد عامہ کے مختلف منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے کہ کار پارکنگ کے لیے تحصیلدار مستوج کی نگرانی میں دونوں ٹی ایم اوز بونی میں کسی مخصوص جگہ کی نشاندہی کریں گے اور عملی طور پر تعمیراتی کازم جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ کار پارکنگ کا نظام بہتر کیا جاسکے ۔اسی طرح ٹی ایم او مستوج روزانہ کی بنیاد پر بونی بازار اور سٹرک کے اردگرد نالوں کی صفائی کو بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں