چاغی میں بلوچستان یونیورسٹی کی کیمپس اور ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام بہت جلد عمل میں لایا جائیگا، ،میرمحمدعارف محمدحسنی

امن و امان، صاف پانی، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری ان کے اہم ترجیحات میں شامل ہیں،صوبائی وزیر مواصلات

منگل 20 اکتوبر 2020 18:15

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی کا کہنا ہے کہ چاغی میں بلوچستان یونیورسٹی کی کیمپس اور ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام بہت جلد عمل میں لایا جائے گا، ان کا کہنا تھا امن و امان، صاف پانی، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری ان کے اہم ترجیحات میں شامل ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین پریس کلب کے صدر علی رضا رند اور برائیٹ فیوچر انگلش لینگویج سینٹر کے ڈائریکٹر عبدالرؤف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت نے کئی نوجوانوں کو اپنا شکار بناکر انھیں بے راہ روی پر مجبور کیا جس کی وجہ سے امن عامہ کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں لہذا ان نوجوانوں کی علاج و بحالی کے لیے ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام ضروری ہے جسے جلد ہی عمل میں لایا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ چاغی میں اعلی تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے کافی عرصے سے بلوچستان یونیورسٹی کی کیمپس کے قیام کے لیے کوشش کررہا ہوں جس میں کچھ دیگر تعلیم دوست احباب کی مدد بھی شامل ہے جس کی وجہ سے یہ منصوبہ بھی جلد عمل میں لایا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی حکام سے گفت و شنید کا سلسلہ بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ دن رات چاغی کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی فکر لگی رہتی ہے جتنا ممکن ہوتا ہے اس سلسلے میں اپنی جانب سے کوشش کرتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ امن کا قیام، صاف پانی کی فراہمی، صحت کے سہولیات کی ہمہ وقت دستیابی اور تعلیم کا فروغ اہم ترجیحات میں شامل ہیں.

اس موقع پر انہوں نے برائٹ فیوچر انگلش لینگویج سینٹر اور اس کے ڈائریکٹر عبدالرؤف کی خدمات کو بھی سراہا�

(جاری ہے)

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں