چاغی میں طوفانی بارش نے تبائی مچادی ہے، صادق سنجرانی

پیر 22 اپریل 2024 21:19

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) چیئرمین سینٹ اور رکن صوبائی اسمبلی محمد صادق خان سنجرانی،سابق مشیر وزیر اعلی بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وزیر اعلی بلوچستان نے حالیہ سیلاب متاثرین کے لئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیاچاغی میں طوفانی بارش نے تبائی مچادیا ہے لوگوں کے مکانات،مال مویشی،فصلیں سب کچھ تباہ ہوچکے ہیں وزیر اعلی بلوچستان نے ہمارے درخواست پر بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا اور چاغی ضلع کو آفت زدہ قراردیا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں انھوں نے مزید کہا چاغی ایک ذرعی علاقہ ہے زمینداروں کے اربوں روپے کے تیار فصلیں ٹیوب ویل،سولر طوفانی بارش کے نذر ہوگئے مگر چاغی کے عوام کو یقین دلاتے ہیں انھیں کسی صورت ہم تنہا نہیں چھوڑینگے جس طرح ان کے لیے بھر وقت امدادی سامان روانہ کردیا انشائاللہ ان کے دیگر نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیکیونکہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی جس جوش و جذبہ کے ساتھ حالیہ سیلاب متاثرین کے مدد کے لیے اقدامات اٹھائے انشائاللہ وہ آگے بلوچستان کے تعمیر و ترقی کے لیے اسی جوش وجزبہ کے ساتھ بڑیگا ہماری نیک تمنائیں انکے ساتھ ہے رکن صوبائی اسمبلی صادق خان سنجرانی نے مزید کہا حالیہ طوفانی بارش کے بعد بروقت متاثرین کے لیئے امدادی سامان کی روانگی اور لوگوں تک پہنچانے میں ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان،ڈائریکٹر فیصل خان کا بھی ہم مشکور ہے کہ انھوں نے اس مشکل گھڑی میں بھرپور ہمارا ساتھ دیارکن صوبائی اسمبلی محمد صادق خان سنجرانی نے مزید کہا چاغی کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کا طوفان آیا ہے جس نے تحصیل چاغی،چھتر، چارسر، آمری، برابچہ، پدگ،دالبندین دیہی اور ملحقہ علاقوں میں تبائی مچا دی ہے انشائاللہ بہت جلد حکومت بلوچستان ودیگر عالمی ادارے اور این جی اوز کے ذریعے ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کیا جائے گا یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش تھی میں اپنے ضلع کے لوگوں کو کسی صورت میں مایوس نہیں کرونگانہ انہیں مایوس ہونے دونگا متاثرین صبر و تحمل سے کام لیں۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں