تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے گیارہویں جماعت کے داخلہ کیلئے شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 24 نومبر 2023 17:23

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2023ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے گیارہویں کلاس کے نئے سیشن میں داخلوں کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈیرہ غازی خان بورڈ کے مطابق میٹرک سالانہ امتحان 2023ء میں پاس ہونے والے امیدوار گیارہویں جماعت میں داخلہ کیلئے 11دسمبر تک آن لائن ڈیٹا انٹری، بنک فیس اور ہارڈ کاپی بورڈ میں جمع کرا سکتے ہی۔ اس طرح 600روپے لیٹ فیس کے ساتھ 21 دسمبر جبکہ رزلٹ تاخیر سے اعلان کی صورت میں دس دن کے اندر آن لائن داخلہ، بنک فیس اور انرولمنٹ ریٹرن بورڈ میں جمع کراسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے ڈیرہ غازی خان بورڈ سے رجوع کیاجا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں