صدر ڈی جی خان ڈسٹرکٹ بارکا وزیرمملکت زرتاج گل پر رشوت مانگنے کا الزام

وزارت قانون نے بار کو20 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا، چیک کیش کروانے کیلئے جمع کروایا تو زرتاج گُل نے بینک مینجر کو چیک کیش کرنے سے منع کردیا۔ صدر ڈسٹرکٹ بارڈیرہ غازی خان نسیم کھوسہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 جولائی 2020 21:02

صدر ڈی جی خان ڈسٹرکٹ بارکا وزیرمملکت زرتاج گل پر رشوت مانگنے کا الزام
ڈی جی خان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی 2020ء) ڈی جی خان ڈسٹرکٹ بار کے صدر نے وزیر مملکت زرتاج گل پر رشوت کا الزام عائد کردیا، انہوں نے کہا کہ وزارت قانون نے بار کو 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا، چیک کیش کروانے کیلئے جمع کروایا تو زرتاج گُل نے بینک مینجر کو چیک کیش کرنے سے منع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازی خان کے صدر نسیم کھوسہ نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ وزیر مملکت زرتاج گل نے رشوت نہ دینے پر چیک کیش نہیں ہونے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وزارت قانون کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار کو 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا تھا۔ تقریب میں زرتاج گل نے یہ چیک وزارت قانون کی جانب سے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیک میں نے اسلام آباد بینک میں جمع کروایا۔ جب میں فیصل آباد پہنچا تو بینک منیجر کا فون آگیا، بینک مینجر نے بتایا کہ وفاقی وزیر زرتاج گل نے فون کرکے چیک کیش کرنے سے منع کردیا ہے۔ نسیم کھوسہ نے الزام عائد کیا کہ زرتاج گل نے 20 لاکھ کا چیک صرف رشوت نہ دینے پر کیش نہیں ہونے دیا۔ جبکہ دوسری جانب وزیر مملکت زرتاج گل نے رشوت مانگنے کے الزام کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو صرف تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں