ژ*میٹرک سالانہ امتحان 2020کی مارکنگ کافی حد تک مکمل ہو چکی ہے ، حبیب الرحمن

منگل 14 جولائی 2020 16:25

ن*ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2020کے مارکنگ کا کورونا ایس او پیز کے تحت کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے انشاء اللہ مقرر وقت سے قبل مارکنگ مکمل ہو جائے گی یہ بات انہوں نے کوٹ ادو مارکنگ سنٹر کے اچانک دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ اس وقت 14مارکنگ سنٹر چل رہے ہیں اور تمام سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرہ کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز کو یقینی بنایا گیا تاکہ عالمی وبا سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ مارکنگ سنٹرسٹاف کے بیٹھنے کے لیے 6X6فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے اسکے علاوہ ہال اور مارکنگ سٹاف کے ہاتھوں کو باقاعدگی سے ڈس انفیکٹ کیا جارہا ہے مارکنگ سٹاف کا مارکنگ سنٹر میں داخلے سے قبل ٹمپریچر بھی چیک کیا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی مارکنگ سنٹر سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی مارکنگ کا عمل انتہائی شفاف اور غیر جانبداری سے ہو رہا ہے جس کی وہ خود اور چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کے علاوہ اچانک وزٹ بھی ہو رہے ہیں اور ہر سنٹر میں بورڈ کا عملہ بھی تعینات کیا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں