ایم پی اے محمد حنیف پتافی کا دورہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملا قائد شاہ ، سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا جائزہ لیا

جمعہ 17 مئی 2024 20:29

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملا قائد شاہ جدید کا دورہ کیا اور محکمہ تعلیم کی زیر نگرانی سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا جائزہ لیا۔سی ای او ایجوکیشن عبدالرحمن لغاری،ڈی ای او سیکنڈری فاروق احمد اور دیگر موجود تھے۔پرنسپل عاصمہ بتول نے انتخابی مراحل سے متعلق بریفنگ دی ۔

ضلع ڈیرہ غازی خان کے 315 ایلیمنٹری و سیکنڈری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے سالانہ انتخابات کےلئے عام انتخابات کی طرز پر ووٹنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

حنیف خان پتافی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشنز ہوئے۔ ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور رنر اپ کو جیتنے والوں کے ساتھ مل کر سکول کی بہتری کے لئے کام کرنے کی ہدایت کی۔دیریں اثناء محمد حنیف پتافی نے سکول میں کمروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے ہنگامی طور پر فراہم فنڈز سے نئے بننے والے بلاک کا بھی معائنہ کیا اور اسے جلد مکمل کرکے فنکشنل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں