ڈیرہ اسماعیل خان، چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ، 2 مزدور جاں بحق ، 2 زخمی

جاں بحق اور زخمی ہونے والے چاروں افراد مزدور تھے جو کھیتوں میں کام کررہے تھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، ابتدائی اطلاعات

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 23 جنوری 2024 12:30

ڈیرہ اسماعیل خان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2024 ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ سے 2مزدور جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں او ر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں و لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے چاروں افراد مزدور تھے جو کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرہ حیات میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب واقعہ پیش آیا ہے ۔

مزید تفتیش جاری ہے اور دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آئل اینڈ گیس کمپنی کی سکیورٹی گاڑی پر حملے میں 3 ایف سی اہل کار زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے آئل اینڈ گیس کمپنی کی حفاظتی گاڑی پر حملہ درازندہ کے علاقے میں کیا تھا۔ گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا، جس میں 3 ایف سی اہل کار زخمی ہو گئے تھے۔

نامعلوم مسلح افراد اور حفاظتی اسکواڈ کے مابین فائرنگ بھی کافی دیر جاری رہی تھی جس میں ایک شہری بھی زخمی ہوا تھا۔ اس کے علاوہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں بھی ڈی آئی خان میں مغل کوٹ تھانہ تحصیل درازندہ دوماندہ چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاصہ دار پولیس کے 2 اہل کار زخمی ہو گئے تھے ۔ مغل کوٹ تھانہ تحصیل درازندہ دوماندہ چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں 2 خاصہ دار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مغل کوٹ تھانہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر ہے۔ زخمی ہونے والے خاصہ دار اہل کاروں میں شاہ عالم اور احسان شامل ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں