تحریک انصاف کے صوبائی نشست کیلئے امیدوار اور اکرام اللہ گنڈا پور سمیت 4 افراد خودکش حملے میں زخمی

اکرام اللہ گنڈاپور اپنے گھر سے نکلے تھے ،ْ کچھ دوری پر گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا ،ْ ابتدائی رپورٹ

اتوار 22 جولائی 2018 13:30

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے صوبائی نشست کیلئے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈا پور سمیت 4 افراد خودکش حملے میں زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق تحصیل کلاچی سے صوبائی نشست کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں اکرام اللہ اور ان کے ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوکے مطابق خودکش حملے میں زخمی ہونے والے پی ٹی آئی رہنما کے ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے ،ْ اکرام اللہ گنڈا پور کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ کلاچی دھماکے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر حصار بناتے ہوئے وہاں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اکرام اللہ گنڈاپور اپنے گھر سے نکلے تھے اور کچھ دوری پر ہی تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔عینی شاہد کے مطابق دھماکے کی جگہ پر ایک انسانی سر اور ٹانگیں بھی موجود ہیں ،ْیاد رہے کہ اکرام اللہ گنڈا پور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 99 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں