ریڈیوپاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کی 38ویں سالگرہ، تقریب کاانعقاد

بدھ 16 جنوری 2019 17:46

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ریڈیوپاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کی 38ویں سالگرہ منائی گئی ۔ اس حوالے سے ریڈیوپاکستان کے براڈکاسٹنگ ہائوس میں سادہ اورپروقارتقریب کاانعقادکیاگیا۔ تقریب میں اسٹیشن ڈائریکٹرریڈیوپاکستان ڈیرہ اسماعیل خان محمدنجم الحسن سمیت جملہ سٹاف اورادارے سے وابستہ سابقہ ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسالگرہ کا کیک کاٹاگیاجبکہ اسٹیشن ڈائریکٹرمحمدنجم الحسن نے کہاکہ ریڈیوپاکستان اپنے قیام سے ہی زراعت ، صحت ،تعلیم اوردیگرشعبہ جات میں سامعین کی بھرپوررہنمائی کررہاہے ۔ریڈیوپاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کی نشریات میں مزیدبہتری لانے اوراسے جدید خطوط پر استوارکرنے کے لیے تمام وسائل کوبروئے کارلایاجارہاہے ۔ تقریب میں ریڈیوپاکستان کے سامعین کی بھی ایک بڑی تعدادموجودتھی جنہوںنے ادارے کے قیام کوسراہتے ہوئے کہاکہ ریڈیوپاکستان عوام کومعلومات کی بروقت فراہمی سمیت بھرپورتفریح فراہم کررہاہے ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں اورسٹاف کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں