ڈیرہ اسماعیل خان، سرکلر روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی

منگل 23 اپریل 2024 17:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے قریب سرکلر روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے بارونق علاقہ سرکلر روڈ پر اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے سامنے دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے نتیجہ میں ایک موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور مرد جبکہ دوسرے موٹرسائیکل پر سوار مرد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سول اسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں