ڈی آئی خان، جوتوں کے سٹورمیں آتشزدگی ،لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

منگل 23 اپریل 2024 23:12

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) درابن روڈ لچھرا اڈہ پر جوتوں کے سٹورمیں آتشزدگی لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا کر دیگر دکانوں کو نقصان سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر واقع لچھرا اڈہ میں گزشتہ شب جوتوں کے سٹور میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ جس کے باعث دکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کرخاکستر ہو گیا۔ آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے۔ موقع پرموجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا کر دیگر قریبی دکانوں کو نقصان سے بچا لیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں