ڈی آئی خان، سرکلر روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ،خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی

منگل 23 اپریل 2024 23:08

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے قریب سرکلر روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے بارونق علاقہ سرکلر روڈ پر اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے سامنے دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے نتیجہ میں ایک موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور مرد جبکہ دوسرے موٹرسائیکل پر سوار مرد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سول اسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں