ڈیرہ اسماعیل خان ، نامعلوم چور دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے اڑے

اتوار 28 اپریل 2024 16:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) تھانہ سٹی کی حدود محلہ جمعہ شاہ میں واقع کریانہ کی دکان سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چوری کر کے لے گئے ۔ مالک کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی میں کچی پائند خان کے رہائشی ریحان پٹھان ولد شاہجہان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ گزشتہ رات میں ڈیرہ شہر کے محلہ جمعہ شاہ کے اپنی دکان بند کرکے گھر چلا گیا، صبح جب واپس آیا تو دکان کاشٹر ٹوٹا ہوا تھا ،اندر جا کر جب سامان کی پڑتال کی تو دکان میں 7کاٹن شمع گھی ، 7کاٹن ڈالڈا گھی ، ایک یو پی ایس، ایک بیٹری ، تین کریٹ بوتل ، ایک ٹل موبائل اور 45ہزار روپے نقد غائب تھے، جس کو کوئی نامعلوم چور چوری کرکے لے گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں