تمہاری حیثیت ایک لیٹر کی ہے، اوقات میں رہو ورنہ گاڑی فیول سب بند کردونگا،علی امین پھر گورنروارننگ
ہفتہ 11 مئی 2024 16:36
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کے پی نے گورنر کو مزید آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تمہاری حیثیت ایک لیٹرکی ہے مینڈیٹ کی نہیں،تمیزکے دائرے میں رہو اور اپنی اوقات سے باہرمت جائو، حد سے گری ہوئی باتیں نہ کرو، گورنر کی اس وقت صوبے میں کوئی حیثیت ہے نہ کام ہے،میرا شکریہ اداکرو میں ڈی آئی خان کا بندہ ہوں جس کی وجہ سے تمہیں خیرات میں عہدے مل جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین سے مقابلے کیلئے ڈی آئی خان سے کوئی بندہ لے لیا جاتاہے، تمہیں تو عہدہ ملتاہی میری وجہ سے ہے، میں ڈی آئی خان سے وفاقی وزیر تھا تو مولانا کے بیٹے کو بھی وفاقی وزیر بنادیاگیا، مجھے اللہ اوربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ بنایا تو میرے مقابلے میں تمہیں گورنر بنادیا گیا، گورنرکے پاس اختیارات نہیں اپنی حیثیت کو سمجھو، تمہاری کیاحیثیت کہ صوبے اور وفاق کے درمیان پل بنو،تم نے ڈپٹی اسپیکرہوتے ہوئے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔علی امین نے کہا کہ تمہاری گرانٹ بھی بند کررہا ہوں جو تمہیں ملتی ہے وہ بھی بند کروں گا، تمیز کے دائرے میں نہ رہے تو فیول بھی بندکردوں گا،تمہاری گاڑیاں بھی میرے ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی ہیں سب بند کردوں گا، مجھے مجبور نہ کرو اس لیے اپنے کام سے کام رکھو،یہ سیاسی جنگ ہے اور تم سیاستدان نہیں رہے، تم سیاست سے فارغ ہوچکے ہو، عہدے کا لحاظ کرو۔انہوں نے کہاکہ ایک عہدے پر رہنے کے کام سے کام رکھو، واسکٹ پہنو ، شیروانی پہنو ، ہیلو ہیلو اور ٹاٹا ٹاٹاکرو، عزت سے کام کرو،ایسا نہ ہوکہ تمہاری گاڑی میں تیل بھی نہ ہوگاڑی بھی نہ اور گورنرہائوس بھی نہ ہو۔ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی پی او ڈیرہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان،سیدووالی کے قریب سی آر بی سی نہر میں ڈمپر گرنے سے ڈرائیور جاں بحق، 4افراد کو زندہ نکال ..
ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ افرادی قوت ناگزیر ہے ،وائس چانسلر ..
ڈیرہ اسماعیل خان،نشہ کرنے سے منع کرنے پر ملزم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر فائرنگ سے چچازاد بھائی کو قتل ..
نامعلوم افراد نے تیس سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
ڈیرہ کےنواحی علاقہ ٹیکن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
گاڑی گھر کے سامنے کھڑا کرنے کے تنازع پر چھریاں چل گئیں ، ایک نوجوان قتل، ایک شدید زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان،08 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز اور 13 ہیڈ کنسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکے عہدے ..
ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 34 سالہ شخص قتل ، مقدمہ درج
ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی خان کی زخمی پولیس کانسٹیبل کی عیادت
ڈیرہ اسماعیل خان، ضلعی پولیس سربراہ کی زیر صدارت سٹی ڈویژن کے 3 سرکلز کے کرائم اجلاس کا انعقاد
فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پی ٹی سی ایل کے باہمی تعاون سے ’’جی پون نیٹ ورک پلاننگ آرک جی ..
ڈیرہ اسماعیل خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کریڈٹ کارڈز کے ذریعےخریداری میں اپریل کے دوران نمایاں اضافہ
-
کنویں میں گری گائے کو بچاتے ہوئے 3 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے، 2 سگے بھائی شامل
-
کم بجٹ ہاﺅسنگ سکیم کے تحت عام آدمی کواپنی چھت میسر ہوگی،مریم نواز
-
پی پی 32 گجرات میں مبینہ دھاندلی،ریٹرنگ افسر سے 3روز میں رپورٹ طلب
-
قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے
-
پی آئی اے کی چین سے آنے والے پاکستانی طالب علموں کے لیے 20 فیصد رعایت کی پیشکش
-
’ان احمقانہ تبصروں پر حیران ہوں کہ پرویزالٰہی اور شاہ محمود کی رہائی مائنس عمران خان فارمولا ہے‘
-
ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کا معیاراور کارکردگی جانچنے کافیصلہ
-
غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خرید وفروخت پرپابندی عائد
-
ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار
-
قوم کی جیب میں ڈاکا ڈال کے 28 ارب آئی پی پیز کو دئیے گئے،حافظ نعیم الرحمان
-
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ