یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے کانووکیشن ہال میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم بیچ III کے تحت طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:25

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی، یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے ایچ ای سی، پاکستان کے تعاون سے یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے کانووکیشن ہال میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم بیچ III کے تحت طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے مختلف تدریسی شعبوں کے تقریباً 240 طلباء نے لیپ ٹاپ حاصل کئے، وی سی یو او ایم پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد، ڈاکٹر صحت اللہ، ڈائریکٹر آئی ٹی، مسٹر محسن رازق، پراجیکٹ آفیسر ایچ ای سی اور پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز، ڈین آف سوشل سائنسز نے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے طلباء کو مبارکباد دی اور عہد کیا کہ طلباء تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے لیپ ٹاپ کا صحیح استعمال کریں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں