دیر اپر کی انتظامیہ نے گنڈے تعویذ کیلئے مشہور ملا کورئی کو گرفتار کر لیا

اتوار 4 مارچ 2018 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء)دیر اپر کی انتظامیہ نے گنڈے تعویذ کیلئے مشہور ملا کورئی کو گرفتار کر لیا۔انتظامیہ کے مطابق کارروائی کا فیصلہ ایک مقامی شخص کے پریس کانفرنس کے دوران اس انکشاف کے بعد کیا گیا کہ ملا کورئی نے مرض کے علاج کیلئے ڈیڑھ سو انجکشن تجویز کیے تھے۔

(جاری ہے)

ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ملا کورئی کی دوکان پر چھاپے کے دوران مختلف قسم کی ادویات، جعلی دستاویزات اور قرآن مجید کے نسخے برآمد کیے گئے۔انتظامیہ کے مطابق گرفتار عامل کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں