تیمرگرہ ،چار سال گزرنے کے باو جودوادی تالاش کے دور اُ فتادہ پہاڑ ی علاقہ پٹو تا پنجو زیر تعمیر سٹرک مکمل نہ ہوسکی

پیر 16 مئی 2022 22:10

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) چار سال گزرنے کے باو جودوادی تالاش کے دور اُ فتادہ پہاڑ ی علاقہ پٹو تا پنجو زیر تعمیر سٹرک مکمل نہ ہوسکی ،ٹھیکیدارایک کروڑ 20لاکھ کی لاگت سے منظورشدہ سڑک پر تعمیراتی کام ادھور ا چھوڑ گیا ، سڑک تعمیر نہ ہونے کے سبب مقامی باسیوں کو آمدوروفت میں شدید مشکلات کا سامنا ،وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سے فوری ایکشن لینے اور ذمہ داران کے خلاف کاراوائی کا مطالبہ بصورت دیگر دیر پشاور شاہراہ بند کرنے کی د ھمکی ،اس حوالے سے مقامی باسیوں اور پی ٹی آئی کے مقامی راہنماوں کی سر کردگی میں ج*علامتی احتجاج کیا گیا جس میں سکول کے بچوں اور مشران علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، محمد جبار ، فضل الر حمٰن، نظام الدین ،شاکرا للہ ،خیر محمد ،ریاض الدین ،بادشاہ حسین نے مقامی میڈیا نمایند گان کو بتا یا کہ 2018میں اُ س وقت کے وزیر خزانہ مظفرسید کے فنڈز سے پٹو تا پنجو ایک کلومیٹر سڑک کی منظوری دی گئی تھی جس کے تمام دستاویزات موجود ہے تاہم مقامی ٹھیکدار ابتدا ئی کٹا ئی کے بعد نا معلوم وجوہات کی بناء پر کام اد ھورا چھوڑ گیا ،اس وقت سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے سڑک خرابی کے سبب ٹراانسپورٹ کی سہولت نہ ملنے کے سبب مقامی طلبہ وطالبات مکتب پرائیمری سکول سے اپنا تعلیمی سفر جاری نہیں ر کھ سکتے ، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو منتقل کرنے میں شدید مشکل مشکلات اورہزاروں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں ،مذکورہ سڑک کی تعمیر سے تین دیہات پر مشتمل ہزاروں آبادی کو آمدورفت میں حائل مشکلات کا خاتمہ ہو گا ،مشران علاقہ نے بتا کہ کہ پی ٹی آیی کے مقامی رکن صوبا ئی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان وایم این اے سید محبو ب شاہ نے علاقہ کا دوررہ کرنے اور بار بار یاد دہانیوں کے باوجود مذکورہ مسئلہ کے حل کے لے اقدامات نہیں اُ ٹھا ئے ،انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلی محمود خان سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں