دیرپا ئین میں کارو باری ہوٹلنگ کے شعبے میں سرما یہ کاری خوش آئند ہی: نوابزادہ محمود زیب خان

ظ*حکومتی سطح پر اس قسم کے اقدامات کی حوصلہ افزا ئی وقت کی اہم ضرورت ہے بہترین کسٹمر سروس ،میعار اور مقدار کے اُ صولوں پر عمل اور مناسب قیمتیں ر کھ کرکاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے،صوبائی وزیر

بدھ 10 اگست 2022 22:42

ٍتیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) دیرپا ئین میں کارو باری ہوٹلنگ کے شعبے میں سرما یہ کاری خوش آئند ہے جس سے مقامی سطح پر روزگاری کے مواقع پیدا ہونگے اور سیاحت کو فروغ ملی گی ،حکومتی سطح پر اس قسم کے اقدامات کی حوصلہ افزا ئی وقت کی اہم ضرورت ہے بہترین کسٹمر سروس ،میعار اور مقدار کے اُ صولوں پر عمل اور مناسب قیمتیں ر کھ کرکاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار سابق صوبا ئی وزیر اور پی پی پا ئین کے ضلعی صدر نوابزادہ محمود زیب خان نے ہیڈ کواٹر تیمرگرہ صباون چوک میں جدید سہولیات سے آراستہ 46کمروں پر مشتمل دس منز لہ Applie hotel and restaurantکے افتتاح کے موقع پر شرکاء منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ،تقریب سے سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محمود زیب خان،عوامی نیشنل پارٹی دیر پائین کے جنرل سیکرٹری ملک محمد زیب،سابق تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ،اے این پی تحصیل بلامبٹ کے صدر میاں حضرت حسین۔

(جاری ہے)

دیر چیمبر آف کامرس کے سابق صدر میاں نورعالم باچا،نایب صدر عمران نظیر،تیمرگرہ بازار کے صدر حاجی انور الدین،ہوٹل کی ایم ڈی سبحان خان،انجینئر نور باچا، سید انور خان ودیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہیڈکواٹر تیمرگرہ میں ہوٹلنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری خوش آیند آمر ہے،مقررین نے واضح کہا کہ بہترین کسٹمر سروس ،میعار اور مقدار کے اُ صولوں پر عمل اور مناسب قیمتیں ر کھ کرکاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے ،ہوٹل میں لذیز پاکستانی اور چائینز کھانوں کی فراہمی،بہترین رہائشی کمرے بشمول بااخلاق عملہ تعینات کر دیا گیا ہے،مقامی رہائشی افراد اور سیاحوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں