دیر لوئر،ثمرباغ میں تین روزہ سپورٹس فیسٹول 12 اکتوبر کو شروع ہو گا

منگل 9 اکتوبر 2018 13:07

دیرلوئیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) محکمہ سپورٹس لوئیر دیر نے تحصیل ثمرباغ میں تین روزہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈسٹر کٹ سپورٹس افیسر سراج الدین نے بتایاکہ تحصیل ثمر باغ میں12اکتوبر سے سہ روزہ سپورٹس فیسٹول جوش وخروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کر کٹ،والی ،با سکٹ بال،رسہ کشی ،فٹ بال ،کبڈی اور دیگر مقابلے منعقد ہوںگے۔ انھوں نے کہاکہ سپورٹس مقابلوں میں صرف تحصیل ثمرباغ کے کھلاڑی اور ٹیمیں حصہ لے گے ان کے مطابق ٹیموں کی انٹری جمعرات تک ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں