سب ڈویژن لال قلعہ میں سات روزہ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

منگل 7 نومبر 2023 18:53

دیر لو ئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2023ء) سب ڈویژن لال قلعہ میں سات روزہ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔سب ڈویژن لال قلعہ میں دیر سکاؤٹس185 وینگ ، ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے لال قلعہ میں سات روزہ سپورٹس فیسٹول کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

سپورٹس فیسٹول میں کرکٹ ، والی بال ، باسکٹ بال ، فٹ بال ، رسہ کشی ، کراٹے ، میراتھن کے مختلف سپورٹس ایونٹس منعقد ہوئے جس میں کل 46 ٹیموں اور 600 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ دیر سکاوٹس 185ونگ بریگیڈیئر ثناءاللہ اور ڈپٹی کمشنر جناب محمد فواد نے نے بطور مہمان خصوصی شرکت اور مختلف سپورٹس ایونٹس میں پہلے ، دوسرے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور شیلڈ دی۔ اس کے علاوہ لال قلعہ سپورٹس فیسٹول میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی ٹرافیاں دی۔ علاقے کے مشرانے نے کمانڈنٹ دیر سکاوٹس 185ونگ بریگیڈیئر ثناءاللہ کو دیر کی روایتی ٹوپی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں