جولائی کا پہلا ہفتہ ماش کی کاشت کیلئے موزوں ترین قرار

پیر 24 جون 2019 13:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ماش کے کاشتکاروں کو فصل کی کاشت فوری طور پر شروع کرکے وسط جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جولائی کا پہلا ہفتہ کاشت کیلئے موزوں ترین قرار دے دیاگیاہے۔ ماہرین زراعت نے بتایاکہ ماش کی کاشت کیلئے ایک سے دو مرتبہ ہل چلا کر زمین کو سہاگہ دینا چاہیے اور اگر کھیت میں مڈھ وغیرہ موجود ہوں تو ڈسک بلو یا روٹاویٹر چلا کرسہاگہ دیا جاسکتاہے۔

انہوںنے بتایاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں 8کلوگرام اور دیگر علاقوں میں 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کرکے شاندار فیصل حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار ڈرل کے ذریعے ماش کی کاشت کی صورت میں ایک فٹ کے فاصلے پر قطاریں بنائیں اور اس میں ماش کو کاشت کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر ڈرل دستیاب نہ ہو تو اس صورت میں پور باندھ کر یا کیرا کے ذریعے بھی ماش کی کاشت کی جاسکتی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں کھیلیوں پر ماش کی کاشت انتہائی موزوں ثابت ہوئی ہے ۔ انہوںنے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ماش کی فصل کیلئے کھاد کی مقدار کادرست تعین کرنے کیلئے زمین کا تجزیہ بھی ضرور کروائیں ۔انہوںنے کہاکہ اگر زمین کے تجزیئے کی سہولت موجود نہ ہو تو ایک بوری ڈی اے پی ، آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا ایک بوری ٹی ایس پی ، آدھی بوری یوریا ، آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یاایک بوری امونیم سلفیٹ ، اڑھائی سے تین بوری سنگل سپرفاسفیٹ ، آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں