فش فارم بنا کر بنجر زمینوںکو کارآمد بنایا جا سکتا ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 19 جولائی 2019 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ فش فارم بنا کر بنجر زمینوںکو کارآمد بنایا جا سکتا ہے جبکہ درخت لگانے سے بھی بنجر زمینوں میں ذرخیزی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ اقدام کیلئے جہاں ماہرین زراعت ، زرعی سائنس دان اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں وہیں ان کی سفارش پر محکمہ ماہی پروری نے بھی کاشت کاروں کیلئے بلامعاوضہ مشاورتی و تکنیکی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ فش فارمنگ سے نہ صرف انسانی خوراک میں لحمیات کی کمی کو پورا کیا جا سکتاہے بلکہ اس سے کاشت کاروںکی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ کاشت کاروںکو فش فارمنگ کے جدید طریقوں سے روشناس کروانے کیلئے مقامی زرعی جامعہ اور محکمہ ماہی پروری کے اشتراک سے ڈویژن ، ضلع ، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تربیتی سیمینارز کا انعقاد کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے جس کے انتہائی مفید اثرات مرتب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ناکارہ اور بنجر زمینوں میں درخت لگانے سے بھی ذرخیزی آ جاتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کسان ، کاشت کار ، زمیندار زمین کی ساخت اور ماحول کے مطابق ماہرین زراعت کے مشورہ سے ایسے درختوںکا انتخاب کریں جو بیک وقت غذ ا ، ایندھن ، جنگلی حیات کے فروغ اور بنجر زمینوں کی ذرخیزی کیلئے مفید ثابت ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں