’’عالمی یوم کتب‘‘ کے موقع پر یونیورسٹی آف فیصل آباد کی جانب سے خصوصی واک کا انعقاد

منگل 23 اپریل 2019 15:55

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) یونیورسٹی آف فیصل آباد کے انجینئرنگ کیمپس کے زیر اہتمام منگل کے روز عالمی یوم کتب کے موقع پر خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر نجیب حیدر ،ڈپٹی رجسٹرار میڈم نازش ،سینئر لائبریرین کاشف کمال نے کی جبکہ واک میں یونیورسٹی اساتذہ، طلباء و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

کتب کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کتب ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں جن سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے سمیت بہتر انداز میں عملی زندگی گزارنے کا موقع میسر آتا ہے لیکن یہ امر باعث افسوس ہے کہ ہم ان کی قدر نہیں کرتے حالانکہ کتب سے استفادہ ہماری مہذب معاشرت اور قومی و ملکی ترقی کا ضامن ہے ۔انہوںنے کہاکہ کتب امن کا گہوارہ ہیں اسلئے ہمیں ان سے اسی طرح دوستی کرنی چاہیے جس طرح ہم اپنے عزیز دوست و احباب سے کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر ہم کتب سے استفادہ کریں گے تو آنے والی نسلوں کو بھی ان کی افادیت و اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں