فیصل آباد میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے62 کیسز رپورٹ

جمعہ 5 مارچ 2021 12:31

فیصل آباد میں  گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے62 کیسز  رپورٹ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2021ء) فیصل آباد میں  گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے62 کیسز  رپورٹ ہوئے  ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے جمعہ کے روز اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں کورونا وائرس کے حوالے سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران845ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے783افراد کے ٹیسٹ نیگیٹواور62افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اب تک کورونا کے8611مریض ریکور ہوچکے ہیں جبکہ ایکٹوکیسز کی تعداد815 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے کسی بھی مشتبہ مریض کے بارے میں معلومات ملیں تو اسے گھر سے بلا کر سیمپل لیا جاتا ہے اور اگر مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا جائے تو اسے کورونا کیلئے مخصوص ہسپتالوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں