فیصل آباد، مسافر کے سامان سے 15بوتلیں شراب برآمد ،کسٹم حکام نے قبضہ میں لے لیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء)بیرون ملک سے آنیوالے مسافر کے سامان سے غیرملکی 15بوتلیں شراب کی برآمد ہونے پر مسافرکو کسٹم احکام نے حراست میں لے لیا دوگھنٹے بعد شراب قبضہ میں لے کر مسافر کورہا کردیا گیا آن لائن کے مطابق گذشتہ روز فیصل آباد کا رہائشی خالد جاوید ولد رستم علی بدھ کی شام بحرین سے گلف ایئر لائن سے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتارا تو چیکنگ کے دوران اسکے سامان سے اعلی کوالٹی کی پندرہ بوتلیں شراب برآمد ہونے پر ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی ٹیموں نے حراست میں لینے کے بعد پوچھ گچھ کرتے ہوئے اسکی شراب قبضہ میںلینے کے بعد اسے رہائی دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں