مکوآنہ‘ سابقہ رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے ، دھمکیاں دینے پر مقدمہ

سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 11:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) تھانہ ریل بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سوتر منڈی کے دکاندار ارباب غنی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ دکان پر موجود تھا کہ اسی دوران ملزم لطیف اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر پہنچ گیا اور ملزم کی جانب سے اس کے والد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں