فیصل آباد ، محکمہ سول ڈیفنس نے یوم عاشور کیلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:45

فیصل آباد۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے ۱ٓج یوم عاشور کے موقع پر حفاظتی انتظامات میں بھر پور معاونت کیلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس نے اے پی پی کو بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں محرم جلوسوں و مجالس کے مقامات پر چار سو سے زائد رضا کار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ اہم وحساس مجالس میں شرکت کرنے والوں کی سکریننگ کیلئے 20واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں اور ایک سو میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے شرکاء کو باڈی سرچ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل یونٹ تمام تر سٹاف اور ضروری ساز و سامان کے ساتھ مرکزی جلوس کے ہمراہ رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں