غیرنصابی سرگرمیوں سے طالبعلموں کی ذ ہنی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے، کمشنرفیصل آباد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:54

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ فن فیئر اور کھیلوں کو تدریسی نصاب کا ہی حصہ سمجھنا چاہیے ،ایسی سرگرمیوں سے طالب علموں کی جسمانی،ذہنی اور فکری صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے،انہوں نے یہ بات ڈویژنل پبلک سکول کے پریمئیر کیمپس میں طالب علموں کیلئے منعقدہ فن فیئر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، اس موقع پرڈائریکٹر سکولز سیل چوہدری محمد اشرف،پرنسپل شاہد محمود،وائس پرنسپل منزہ عامر،سینئر ہیڈ ماسٹر میاں محمدانور،کوآرڈینیٹر سپورٹس میاں زبیر انور ودیگر فیکیلٹی ممبرز کے علاوہ کثیر تعداد میں طالب علم موجود تھے،ڈویژنل کمشنر نے بچوں کی تفریح کیلئے فن فیئرکے انعقاد کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ پڑھائی کی مصروفیات کی اکتاہٹ دور کرنے کیلئے ایسی تفریحی سرگرمیاں بچوں میں ذہنی تازگی لاتی ہیں،انہوں نے فن فیئر کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور کہا کہ ایسے پروگرامز دیگر سرکاری سکولوں میں منعقد کرانے کیلئے بھی متعلقہ حکام کو متحرک کیا جائے گا،پرنسپل شاہد محمودنے بتایا کہ فن فیئر میں بچوں کیلئے مختلف کھیل تماشوں،میوزیکل پروگرام کے علاوہ معلوماتی،تعلیمی اور کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں