فیصل آباد،ضلعی انتظامیہ و پرائیویٹ سکولز کے اشتراک سے فیملی فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا

بدھ 12 دسمبر 2018 23:41

فیصل آباد۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ اور پرائیویٹ سکولز الائنس کے اشتراک سے پروین شاکر کمپلیکس میں 10 روزہ رنگ رنگا فیملی فیسٹیول و بچوں کا میلہ اختتام پذیر ہو گیا ، اختتامی تقریب کے موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سردار سیف الله ڈوگر تھے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ‘ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے چوہدری محمد آصف‘ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان ‘ پرائیویٹ سکولز الائنس ( فونڈر ) کے رانا طاہرسلیم ‘ میاں ندیم انور ‘ میاں عبدالستار، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبا ء و طالبات ‘ اساتذہ اور والدین بڑی تعداد میں موجود تھے ، تقریب کے دوران پینٹنگز ‘ فلاور شو اور دیگر مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات ‘ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور دیگر منتظمین میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ، فیملی فیسٹیول میں بچوں کیلئے مختلف کھیل تماشوں ‘ جھولوں ‘ گھوڑا ناچ اور ان کی دلچسپی کے دیگر ایونٹس کے علاوہ کھانے پینے سمیت مختلف سٹالز کا بھی بندوبست کیا گیا تھا ، قبل ازیں مختلف سکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز ‘ ملی نغمے اور دیگر رنگا رنگ پروگرامز میں پرفارمنس بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں