فیصل آباد‘یوزڈ مشینری ایمپوٹررز ایسوسی ایشن کی تنظیم نو کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد

پیر 22 جولائی 2019 21:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) یوزڈ مشینری ایمپوٹررز ایسوسی ایشن فیصل آباد کی تنظیم نو کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایمپورٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس کی صدارت سینئر رہنماؤں سیٹھ طفیل ‘میاں افضل‘حاجی سعید‘حاجی محمد اصغر‘حاجی راشد نجمی‘ریاست علی‘عمر اقبال‘انعام الحق ‘لالہ دلدار ‘رانا امجد‘عاصم رشید‘عمران منیر‘محمد طیب‘احمد حسن‘رانا امجد‘عبدالجبار‘ثاقب شہزاد‘بابر شہزاد‘فیضان‘رانا صہیب‘محمد اکرام‘مقصود احمد‘ظہور احمدودیگر ایمپورٹروں نے شرکت کی اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایمپورٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر حاجی محمد سعید اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد اصغر اور نائب صدور کیلئے حنیف بٹ‘میاں اجمل اور سینئر نائب صدر کیلئے انجینئر بابر شہزاد کا اعلان کیا گیا اس موقع پر نومنتخب صدر حاجی محمد سعید اور جنرل سیکرٹری حاجی محمد اصغر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایمپورٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور تنظیم ہر طرح کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور تعاون کریگی انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تاجر ٹیکس چور نہیں ہے ہم سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر پھر مختلف محکمے ہمارے ایمپورٹرز کو تنگ کرتے ہیں جو کہ افسوس ناک ہے ٹیکس ادا کرنے والوں کو سہولتیں دینا حکومت کا کام ہے اور ہم اس سلسلہ میں حکومت سے تعائون کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے تاجروں کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں